سوات: خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور فلائنگ کوچ میں تصادم، 9 افراد زخمی

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے عالم گنج کے مقام پر موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
کنٹرول روم سوات کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔
زخمی ہونے والوں میں عزیز (50)، حبیب (40)، شیر شاہ (30)، شمشیر (25)، افضل (55) اور عقل زادہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔



