بحرین پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

سوات: تھانہ بحرین پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بحرین سیف اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان ولد اقبال، سکنہ بحرین، کو گرفتار کیا۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے مزید انکشافات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

Show More
Back to top button