کالام میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے پشاور کے نوجوان کی لاش 28 روز بعد برآمد

سوات (عارف احمد): اپر سوات کے سیاحتی مقام کالام میں 28 روز قبل دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان وقاص خان، سکنہ بڈھ بیر پشاور، کی لاش طویل سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سید شعیب منصور کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو ٹیم نے سول ڈیفنس، مقامی انتظامیہ اور رضاکاروں کے تعاون سے گزشتہ 28 روز سے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا تھا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کے روز جاری سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی لاش دریائے سوات سے برآمد ہوئی، جسے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دریا سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مدین منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 سوات نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی مقامات پر انتہائی احتیاط برتیں، تیز بہاؤ والے مقامات پر جانے اور نہانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔

Show More
Back to top button