مٹہ کے علاقے اشاڑے میں گھر کے اندر فائرنگ، 18 سالہ خاتون جاں بحق

سوات (عارف احمد): اپر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں گھر کے اندر مبینہ فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پولیس کی موجودگی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دی، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Show More
Back to top button