بریکوٹ میں سوزوکی اور رکشہ میں تصادم، تین افراد زخمی

سوات (عارف احمد): تحصیل بریکوٹ کے علاقے مانیار میں سوزوکی اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیں، جو بروقت موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



