لوئر سوات فاریسٹ ڈویژن کی کارروائی، غیر قانونی آرا مشین پکڑی گئی، لکڑی اور مشینری ضبط

سوات: لوئر سوات فاریسٹ ڈویژن نے غیر قانونی آرا مشین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لکڑی اور مشینری برآمد کر لی۔ کارروائی چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ریجن III اور کنزرویٹر آف فاریسٹ ملاکنڈ ایسٹ کی ہدایات پر 11 جولائی 2026 کو مینگورہ فاریسٹ سب ڈویژن کے جمبیل بلاک میں کی گئی۔

محکمہ جنگلات کے مطابق کارروائی کے دوران کائل (Kail) کے سکنٹس، چیڑ (Chir) کے لاگز اور آرا مشین کے مختلف پرزہ جات برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیے گئے، جنہیں ٹمبر ڈپو شاگئی منتقل کر دیا گیا۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ڈیمیج رپورٹ نمبر 49/06 درج کر کے خیبرپختونخوا فاریسٹ آرڈیننس 2002 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی غیر قانونی چیرائی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Show More
Back to top button