مٹہ: تین گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 6 افراد زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

مٹہ: بر سوات مٹہ کے علاقے شیر پلم میں موٹر سائیکل، کار اور سوزوکی گاڑی کے مابین ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں میں 22 سالہ گلاب، 19 سالہ عبید، 19 سالہ عثمان (ساکنان شیر پلم)، 38 سالہ محمد سلیم (سکنہ شکردرہ)، 32 سالہ اجمل (سکنہ برہ بانڈئی) اور 55 سالہ باچا زادہ (سکنہ باماخیلہ) شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق طبی عملے نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج و معالجے کے لیے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔



