خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، 16 لیٹر شراب برآمد

بر سوات : تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 16 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او بر سوات مشتاق احمد کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد آیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زریاب ولد بہروز سکنہ وچ خوڑ، خوازہ خیلہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 16 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button