خوازہ خیلہ میں کارروائی، 90 کلو مضرِ صحت قیمہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

بر سوات : خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 کلو گرام مضرِ صحت اور ناقص قیمہ برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہد علی ولد ماندار خان سکنہ ساتال، الہڑ گڑھی، مدین، سوات کے نام سے ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والا قیمہ بدبودار اور انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں فوڈ سیفٹی ایکٹ کی دفعہ 6/23 کے تحت مقدمہ نمبر 454 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز خان نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Show More
Back to top button