خوازہ خیلہ میں کار اور رکشہ میں تصادم، 5 افراد زخمی

سوات:  بر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Show More
Back to top button