باجوڑ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ پرائمری سکول لوئی خرکی کو دھماکے سے تباہ کر دیا

باجوڑ : ضلع باجوڑ کی تحصیل وڑہ ماموند کے علاقے لوئی خرکی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


