سوات: برہ بانڈئی میں واٹر چینل کے حفاظتی پشتوں کی تعمیرِ نو جاری

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سید سردار بادشاہ نے سرحد کالونی، برہ بانڈئی میں جاری واٹر چینل کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کی جانب سے نہر سے مٹی، ریت اور ملبہ صاف کرنے کے ساتھ حفاظتی پشتوں کی تعمیرِ نو کا جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہروں کے حفاظتی پشتوں کے قریب واقع گھروں کی بنیادوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ محکمے کو حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کرنے اور جاری کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔



