خوازہ خیلہ لنڈیکس گراؤنڈ میں گھر کے اندر فائرنگ، لڑکا اور لڑکی جاں بحق، دونوں کا تعلق شانگلہ سے تھا

سوات: تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لنڈیکس گراؤنڈ محلہ میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقتولین کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

Show More
Back to top button