چارباغ میں خواجہ سراؤں کے رقص پروگرام پر پولیس چھاپہ، 25 سے 30 افراد گرفتار

سوات: تحصیل چارباغ میں خواجہ سراؤں کے رقص کے پروگرام پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 25 سے 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ چارباغ کے ایس ایچ او نثار خان کی جانب سے وارننگ کے باوجود قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری نے موقع پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار افراد کو حوالات منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Show More
Back to top button