دریائے سوات کے کناروں پر ٹورازم پولیس کی حفاظتی نگرانی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

سوات: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور عوام دوست حکومتی اقدامات کے تحت سوات، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر دریائے سوات کے کناروں پر ٹورازم پولیس کی حفاظتی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکرٹری ٹورازم سعادت حسن، ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ٹورازم پولیس سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، دریائے سوات سے دور رکھنے اور محفوظ سیاحت سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
ترجمان نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، دریائے سوات کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



