سوات کبل: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

سوات: تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈئی، بمقام گلونو شاہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان انتہائی شدید تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نیاز ولد محمد زیب ساکن سرسینئی، ٹال سے تعلق رکھنے والے فواد اور توتانو بانڈئی کے رہائشی کاشف شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کا تعلق بھی ٹال سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے۔



