کالام روڈ مانکیال میں سلائیڈنگ، این ایچ اے کی بروقت کارروائی، بحالی کا کام جاری

سوات: کالام روڈ مانکیال کے مقام پر سلائیڈنگ کے باعث عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہونے والی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سلائیڈنگ ہٹانے کا کام جاری ہے، جبکہ حکام کے مطابق روڈ کو تھوڑی دیر بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید اسماعیل، این ایچ اے کے اے ڈی عرفان بنگش اور ایف ڈبلیو او کے نمائندے موجود ہیں جو بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔



