کھاد اور مائنز سے متعلق صوبائی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت کھادوں اور منرل اینڈ مائنز سے متعلق اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا اور صوبے کے دیگر ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کھادوں اور مائنز سے متعلق صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات کیے جائیں اور ضلعی سطح پر ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پر متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ اور انتظامی اقدامات کو آگے بڑھانے، تمام متعلقہ معاملات کی مؤثر نگرانی اور صوبائی حکومت کی ہدایات پر بروقت عملدرآمد کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔



