تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

سوات: تھانہ بنڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ سرباز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد ولد معراج ساکن شگئی سیدو کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، دو سی پی یوز، دو سکرینیں اور ایک سٹیبلائزر برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



