پشاور: خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس کے چار گرفتار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور: تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی موسم خان میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے دوران گرفتار ملزمان عامر، جلال، چچے اور امداس مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



