بنڑ پولیس کی کارروائی، مزدوری کا جھانسہ دے کر کم عمر بچے سے مبینہ بدفعلی کا ملزم گرفتار

سوات: تھانہ بنڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوری کا جھانسہ دے کر کم عمر بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سوات پولیس کے مطابق گزشتہ روز مدعی نے تھانہ بنڑ میں ملزم سلمان محمود کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ سرباز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچے کو مزدوری کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا اور بعدازاں ہوٹل میں کمرہ لے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے ملزم سلمان محمود کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More
Back to top button