سوات: ایم پی اے سلطان روم خان کی رہائی کے لیے قافلہ روانہ، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک

سوات: ایم پی اے سلطان روم خان کے حجرے سے حلقہ پی کے 09 سمیت سوات اور بر سوات کے مختلف علاقوں سے عوام، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا قافلہ روانہ ہوگیا۔

قافلے میں نوجوانوں اور مختلف ونگز کے ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہیں۔ منتظمین کے مطابق قافلہ سلطان روم خان کی رہائی، مبینہ گرفتاریوں اور منتخب نمائندگان کے حقوق کے لیے پُرامن اور قانونی احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہوا ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ سلطان روم خان کی رہائی تک پُرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Show More
Back to top button