آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ پولیس اسٹیشن کے سامنے موبائل دکان لوٹ لی گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04جنوری2017ء) مٹہ پولیس کے ناک کے نیچے چور موبائل کی دکان لوٹ کر فرار ہو گئے،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ بازار میں پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے گزشتہ رات نامعلوم چور سید موبائل زون کے تالے توڑ کر دکان میں موجود ایک لاکھ بیس ہزار نقدی کے لر فرار ہوگئے،دکان مالک عقل زادہ ولد روزی گل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس کے ناک کے نیچے اس کی دکان کو لوٹ لیا گیا جبکہ پولیس کو خبر بھی نہ ہوئی،مٹہ پولیس نے مالک دکان کے بیان پر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔