آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین میں نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12جولائی 2017ء )مدین کے علاقے ساتال میں نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، لاش کی تلاش جاری، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے علاقے راجن پور کا رہائشی نوجوان محمد کامران ولد محمد صباء جس کی عمر 20/22سال بتائی جاتی ہے سیر کرتے ہوئے دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ساتال کے مقام پر تندوتیز لہروں کی نذر ہوکر ڈوب گیا، مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے، آخری اطلاعات تک تلاش جاری تھی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button