آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں بارش اور برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :13مارچ 2018) سوات میں بارش،ژالہ باری اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال لئے، گزشتہ روز سے مینگورہ شہر اور سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری منگل کی شام تک جاری رہی جبکہ کالام،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال لئے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی سوات میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔