آج کی خبریںسوات کی خبریں

پاک آرمی کی جانب سے مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 اپریل 2018ء) جی او سی مالاکنڈ آر می ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر پاک آرمی کی یونٹ127 لائٹ میڈیم رجمنٹ نے گودھا کے علاقہ میں غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کےلئے کیمپ لگایا۔جس میں بیس مستحق خاندانوں میں پا ک آرمی کے میجر عمر نے مفت راشن تقسیم کیا ۔ راشن میں بیس کلو آٹا،پانچ کلو دال ،دو کلو گھی ،اور آدھا کلو چائے شامل تھی ۔ مستحق افراد اور معززین علاقہ نے پا ک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ علاقہ کے لوگ امن کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button