آج کی خبریںسوات کی خبریں

سرسینئی کے عوام نے محکمہ واپڈا اور پبلک ہیلتھ کو تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :02 اپریل2018) محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت کا شکار سرسینئی کے متاثرہ عوام نے محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا،گذشتہ روز رات کے وقت علاقہ سرسینئی کے متعدد محلوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور واپڈاکی غفلت سے بجلی کے ہیوی لائن کی ڈاریکٹ فراہمی کی وجہ سے خاتون جاں بحق اور بارہ افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد گھروں میں بجلی کے آلات بھی جل گئے تھے،متاثرہ افراد نے ضلعی کونسلر نیاز احمد، عبد الصبور خان،حاجی محمد خان،اکرام کونسلر،شاہ حسین ،نور محمد شاہ،احمد جان،علی رحمان،پہلوان،فضل سبحان،اقبال الدین اور دیگر مشران کی موجودگی میں اے سی کبل اسرار احمد کے دفتر سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف نعرہ بازی کی اور واپڈا کبل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا اور پبلک ہیلتھ نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے کئی محلوں میں جانی اور مالی تباہی مچا دی جس میں ایک خاتون جاں بحق اور متعدد کو کرنٹ کے شدید جھٹکے لگے جبکہ گھروں میں لاکھوں روپے کے الیکٹرانک اشیا ء تباہ ہوچکے ہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ اصل ملزمان کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور لاکھوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر متاثرہ خاندانوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو پورا علاقہ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button