آج کی خبریںسوات کی خبریں

اسلام کے آباد کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف سوات کے صحافی سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06مئی2018) ورلڈ پریس فریڈیم ڈے کے موقع پراسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، پولیس گردی کے خلاف نعرہ بازی ، واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سوات پریس کلب غلام فاروق ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ،رشید اقبال ، ہارون سیراج اور دیگر نے کہا ہے کہ اظہار رائے پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اسلام آبادکے پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کریں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button