آج کی خبریںسوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے
شانگلہ، مزدوروں کی میتیں پہنچ گئی، پورے ضلع میں کہرام مچ گیا، فضا سوگوار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) کوئٹہ کان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی میتیں رات گئے ضلع شانگلہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر الپورئی پہنچائی دی گئیں، جہاں پر ن لیگ کے صدر امیر مقام ، ایم این اے ڈاکٹر عباد سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور مرنے والوں کے لواحقین بڑی تعداد میں موجود تھے، ایمبولینسز سے لاشیں امیر مقام نے وصول کی جس کے بعد لواحقین نے اپنے اپنے مرنے والوں کو ابائی علاقہ روانہ کردیا ، اس موقع پر ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے مرنے والوں کیلئے ایک ، ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا، دوسرے طرف جوں ہی لاشیں اپنے ابائی علاقوں کو پہنچی تو وہاں پر کہرام مچ گیا، پورے ضلع میں سوگ کا عالم ہے اور ہر کوئی غم پر انسو بہا رہا ہے