خپل کور فاونڈیشن سوات کے بچوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں افطار ڈنر کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )صوبے کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاونڈیشن سوات کے بچوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں افطار ڈنر کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتونِ اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لئے افظار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں خپل کور فاونڈیشن سوات کے زیر سایہ 20 یتیم بچوں نے بھی شرکت کی۔افطار ڈنر کا اصل مقصد یتیم بچوں کی حوصلہ اف زائی کرانا تھا۔بیگم ثمینہ علوی اور صدر مملکت بچوں سے ملے اور اُنہیں پیار کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کے ساتھ نماز مغرب بھی ادا کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button