آج کی خبریںسوات کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں ضلع سوات سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی، فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں سے سرگرم سیاسی کارکنوں کی جوق در جوق شمولیتوں کی وجہ سے سوات پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں ضلع سوات سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اوربھاری اکثریت کے ساتھ مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگورہ سٹی کے علاقے نوے کلے میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں اہم شخصیات نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔