بونیر کی تحصیل مندنڑ کے گاؤں کوریا میں گزشتہ شام فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شبیر احمد ولد شاہ محمد المعروف ملنگ حاجی اور سکندر ولد زبیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ بچوں کے جھگڑے پر بڑوں کی مداخلت کے بعد پیش آیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے، تاہم مقامی جرگہ مشران نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرا دی اور دشمنی کے بجائے امن و بھائی چارے کی راہ اختیار کی گئی۔
اشتہار
جرگے کی کوششوں سے جنازے سے قبل ہی راضی نامہ طے پا گیا، جس کے بعد دونوں مرحومین کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے ایک ساتھ ادا کی گئی، جبکہ فاتحہ خوانی بھی مشترکہ طور پر ہوئی۔
صلحی جرگے میں میاں سید لائق باچا، سید معمبر باچا، حاجی فتح خان اور شیر زادہ خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مقامی افراد نے اس پیش رفت کو علاقے کے لیے ایک اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔
اشتہار
اشتہار