اشتہار

سوات: مدین بازار کے ہوٹل میں سلینڈر لیکیج سے آگ لگ گئی

سوات: اپر سوات کے علاقے بحرین، مدین بازار چیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں سلینڈر لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔

اشتہار

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائرفائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھا دی گئی۔ واقعے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہوٹل کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

اشتہار

اشتہار