سوات () بریکوٹ کے علاقے گیمن پل کے مقام پر دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان عدنان کا جسدِ خاکی 6 روز بعد میاں برنگولہ (باڈوان) کے مقام پر جاری سرچ آپریشن کے دوران برآمد کر لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سید شعیب منصور کی ہدایات پر نوجوان کی تلاش کے لیے مسلسل چھ روز تک سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 سوات، ریسکیو 1122 ملاکنڈ اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
اشتہار
ریسکیو ٹیموں نے لاش کو دریائے سوات سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔
بعد ازاں جسدِ خاکی کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے بریکوٹ منتقل کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
اشتہار
اشتہار