سوات: چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں ایک گھر منہدم ہونے کے نتیجے میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے بعد مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا۔ حادثے میں 8 سالہ شیما اور 6 سالہ مناہل موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔
اشتہار
زخمیوں کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں بھی قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دی گئیں۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اشتہار
اشتہار