اشتہار

سوات: کالام میں کچے ہوٹل کا کمرہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

سوات: کالام کے علاقے بلوگا میں کچے ہوٹل کا ایک کمرہ منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

اشتہار

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت تین افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ امدادی کارروائی کے دوران 32 سالہ وقاص، سکنہ ملاکنڈ، جاں بحق پایا گیا جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالام منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اشتہار

اشتہار