آج کی خبریںسوات کی خبریں

ضلع سوات میں شکار پر دو ماہ کیلئے عائد پابندی اٹھالی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت شکار پر دو ماہ کیلئے عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے گزشتہ مہینے کی 24 تاریخ کو عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے شکار پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی۔ گزشتہ روز ڈی سی سوات کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق شکاریوں کی تنظیم کے صدر کی درخواست اور گارنٹی پر شکار پر عائد پابندی کو فوری طور ختم کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کھیتوں اور آبادی والے علاقوں میں شکار پر پابندی رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button