آج کی خبریںسوات کی خبریں

بجلی وگیس کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ گیس بجلی نرخوں میں مسلسل اضافہ عوا م دشمنی ہے۔ حکومت کے تبدیلی کے نعرے جھوٹے ثابت ہوئے۔گیس،بجلی اور اشیاء خورد ونوش میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا آج وہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم اے محمد امین نے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یکدم191فیصد گیس نرخوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دیگی۔ مہنگائی سے غریب عوام کی چیخیں نکل رہی ہے اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔حکومت تبدیلی کی اپنی تمام دعوؤں میں ناکام ہوچکی ہے۔موجودہ حکمرانوں کے پاس حکومت چلانے کیلئے صرف ایک نسخہ ہے جوکہ ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافہ ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button