آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف کی تبدیلی ملاحظہ ہو، برف کو ہٹانے اور سڑکوں کی صفائی کے لئے فنڈز ختم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث کالام شاہراہ پر صفائی کاکام بند ہوگیا، رابطہ سڑکیں بھی تاحال بند پڑی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالام شاہراہ جو این ایچ اے کے ساتھ ہیں ان کی جانب سے انتظامیہ کو فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے  برف کو ہٹانے اور صفائی کاکام بند ہوگیا ہے جبکہ دیگر علاقوں کو جانے والی لنک سڑکیں جس کا ٹینڈر سی این ڈبلیو کے پاس ہے وہاں پر بھی برف کو ہٹانے کے لئے ابھی تک انتظامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کالام شاہراہ جگہ جگہ پربند ہو رہی ہے اور دیگر علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں بھی تاحال برف کی وجہ سے بند ہیں جس کے باعث وہاں پر ہزاروں افراد محصور ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم موجودگی کی وجہ سے شاہراہوں پر برف کو ہٹانے اور صفائی کا کام بند پڑا ہے جلد ہی کسی دوسری جگہ سے فنڈز کا انتظام کردیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button