خوازہ خیلہ، کرکٹ کھیلتے ہوئے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں گیارہ سالہ بچہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار کا رہائشی گیارہ سالہ کاظم خان ولد نعیم شاہ دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ گیند اُس کے سینے پرآ لگا اور وہ زمین پر گرگیا۔

بچے کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button