آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں فوڈ اتھارٹی کی رات گئے کارروائی،ناقص خوراکی اشیاء ضبط کرلی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے ڈی جی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر رات سے صبح تک سوات کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کی، خوراک کی ترسیل سے وابستہ گاڑیوں کی چیکنگ،ناقص خوراکی اشیاء موقع پر ضبط کرتے ہوئے مالکان کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم سوات روزانہ کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور خوراک سے وابستہ کاروبار کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button