آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات کے ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:08دسمبر2017ء) انتظامیہ اورٹرانسپورٹروں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے،ایک ہفتہ کے اندر مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کی کال واپس لے لی جس کی وجہ سے گیارہ دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال نہیں کیا جائے گا۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او ، تحصیل ناظم اکرام خان اورسوات ٹرانسپورٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، آل ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان ، جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر حاجی عزیز الرحمن نے ثالثی کاکرداراداکیا۔ ٹرانسپورٹر برادری سوات کے صدر خائستہ باچا ، احسان اللہ خان ، نصیرخان ، مشتاق احمد خان ، فرمان علی ، عبیداللہ ، عطاء اللہ خان ، ابراہیم خانخیل ، باچاحسین اوردیگر نے ٹرانسپورٹروں کی نمائندگی کی ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کامسئلہ شرح ٹیکس ایک ہفتے میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر ٹرانسپورٹروں نے گیارہ دسمبر کو پہیہ جام اورپشاورمیں اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا مؤخرکردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button