سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آر پی او ناصرمحمود ستی کا ڈسٹرکٹ جیل سوات کا کا دورہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے احکامات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کااچانک دورہ کیا، اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ جیل ایوب باچا، اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ سپرینٹنڈنٹ جیل ایوب باچا نے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کو جیل سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی، انہوں سپرینٹنڈنٹ جیل کےہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جیل کے اندرونی اور بیرونی تمام سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اسکے بعد انہوں نے سیکورٹی پر مامور عملہ سے ملاقات کرکے انکو تمام افراد کی پراپر چیکنگ کرنے,مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرنے, ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، انہوں نےاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیےہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں ۔