غالیگے پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ ذاہد نواز مروت کے خصوصی ہدایت پرضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر  تھانہ غالیگے کے حدود  میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت ایس ایچ او غالیگے کر رہے تھے۔ جس میں ایس ایچ او ، اے ایس ایچ او غالیگے سمیت 16 پولیس اور ڈی ایس بی کے جوانوں نے نے حصہ لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ذاہد نواز مروت کے خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملے اور عوام کی جان ومال کو محفوظ بنایا جا سکیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button