آج کی خبریںسوات کی خبریں
قطرکے سفیر اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی ملاقات
سوات (زماسوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن التانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی سردار وقار شہزاد نے قطر کے سفیر کو اپنے طرف سے غلاف کعبہ پیش کیااور شیخ سعود بن عبدالرحمن التانی نے شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور نوجوانوں کی تنظیموں کے باہمی تبادلے اور ترقی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدلرحمن التانی کی جانب سے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا تھا۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور خصوصی طور پر دونوں ممالک کے نوجوانوں کی تنظیموں کے باہمی تبادلے اور ترقی و اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔