آج کی خبریںسوات کی خبریں
چارباغ ، پہاڑی میں آتشزدگی سے کئی درخت جل کر خاکستر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر پہاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی، بروقت کارروائی میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں سنگوٹہ پبلک سکول کے اندر پہاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے کئی درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو ٹیم کی بر وقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور قریبی جنگل بڑے نقصان سے بچ گیا۔