آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

ڈی آئی خان (ویب نیوز) مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے قریب رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نورولی اور مینا بی بی کو گھر میں گھس کر سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور بنوں سے آکر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر تھے، دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کے لئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے۔
دوسری جانب صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button