آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: تھانہ کبل پولیس کی کارروائی، کار لفٹر گینگ گرفتار، 6 مسروقہ گاڑیاں برآمد

سوات: تھانہ کبل کی حدود بارگین سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں ملوث کار لفٹر گینگ کے خلاف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 6 مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق بارگین کے علاقے میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات کے بعد تھانہ کبل میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل کبل جمعہ الرحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی بنیادوں اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی ہیں جن میں دو ٹی زیڈ (TZ) گاڑیاں اور چار موٹر کاریں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گاڑی چوری کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button