اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کا بازار کا دورہ، نرخ ناموں، صفائی اور پٹرول پمپس کے انتظامات کا جائزہ

سوات : ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم نے بریکوٹ بازار کا دورہ کرتے ہوئے مختلف دکانوں، ہوٹلوں اور پٹرول پمپس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا سرکاری نرخ ناموں کے مطابق جائزہ لیا اور دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مختلف ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی، پیمانوں کی درستگی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء، مناسب نرخوں اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بازاروں کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔



