افغان مہاجرین سے مبینہ رشوت لینے کے الزام پر لنڈی کوتل تھانے کے ایس ایچ او اور اے ایس ایچ او معطل

پشاور/لنڈی کوتل: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے دوران مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او (اے ایس آئی) عشرت شینواری اور اسسٹنٹ ایس ایچ او ہیڈ کانسٹیبل عظمت ولی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ حکمنامے کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو معطلی کے بعد پولیس لائنز شاکس، ضلع خیبر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں اہلکاروں پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی رقم (رشوت) وصول کرنے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ اور الزامات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق یہ معطلی 17 جولائی 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہے، جبکہ معاملے کی مزید محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔

Show More
Back to top button